Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی پہلی تھری ڈی کامیڈی

حال ہی میں بالی وڈ کی نئی فلم 'ویلکم ٹو دی نیویارک' کا پوسٹر منظرعام پر آیاہے۔اس فلم میں مشہور اداکار کام کررہے ہیں۔ کہاجارہاہے کہ یہ بالی وڈ کی پہلی تھری ڈی کامیڈی فلم ہے جس کے پوسٹر پر مشہور اداکاروں کرن جوہر، سوناکشی سنہا، رتیش دیشمکھ،دلجیت سنگھ، لارادتہ اور بومی ایرانی کی تصاویر نمایاں ہیں۔ فلم کی کہانی 2 ایسے نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جو ہندوستان میں رہ کر اپنی بہتر زندگی کی تلاش کرتے ہیں اور اچانک انہیں نیویارک جانا پڑجاتاہے۔ویلکم ٹودی نیویارک' 23 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: