عمران ہاشمی کو نئی فلم مل گئی
بالی وڈ کے مشہور اداکار عمران ہاشمی کو نئی فلم مل گئی ۔انہیں 'چیٹ انڈیا' میں کاسٹ کرلیاگیاہے ۔یہ فلم ہندوستان کے تعلیمی نظام پر بنائی جائے گی۔ حال ہی میں عمران ہاشمی نے اپنے سماجی رابطہ اکاﺅنٹ پر نئی فلم میں کام کرنے کی خبر سے آگاہ کیا ہے۔ بتایاگیاہے کہ عمران کی نئی فلم ' چیٹ انڈیا' 2019 میں ریلیز کی جائے گی۔