ورون کو”شدت “کی شوٹنگ کا شدت سے انتظار
بالی وڈ کے معروف اداکار ورون دھون اپنی اگلی فلم کا شدت سے انتظار کررہے ہیں۔ ان کی اگلی فلم کا عنوان بھی' شدت' ہی ہے۔ کی شوٹنگ کا بے صبری سے انتظار ہے۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق اداکار ورون دھون اپنی دو نئی فلموں ' سوئی دھاگہ' اور 'اکتوبر' کی تیاریوں میں تو مصروف ہیں ہی ایسے میں انہیںتیسری نئی فلم ' شدت' کی شوٹنگ کے آغاز کا انتظار ہے۔ حال ہی میں ورون کی ایک وڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ہدایتکارابھیشیک ورمان کے پاس بیٹھے ان سے فلم پر کام شروع کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں۔ اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ورون فلم کیلئے بے صبرے ہیں۔ فلم شدت میںورون دھون کے ساتھ سری دیوی اور سنجے دت کے کام کرنے کی اطلاعات بھی ہیں۔