19جنوری جمعہ کو سعودی عرب سے شائع ہونیوالے عربی جریدے الوطن اور المدینہ اخبار کے پہلے صفحات کی شہ سرخیاں
المدینہ
٭ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے عراق کے وزیر منصوبہ بندی کی ریاض کے قصر یمامہ میں ملاقات۔
٭ محنتانوں کی انتہائی حد اور استانیوں کے ٹرانسفر کا معاملہ آئندہ ہفتے مجلس شوریٰ کے ایجنڈے پر ہوگا۔
٭ کرایہ برائے ملکیت والی گاڑیاں عدالتی حکم پر ہی اٹھائی جاسکتی ہیں، وزیر داخلہ۔
٭ جازان کے باشندوں نے صبیا ہروب روڈ پر ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 6بیٹوں اور ماں کو اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کردیا۔
٭ آرامکونے 2018کے وسط میں اپنے حصص فروخت کرنے کی تیاریاں کرلیں،صدر امین الناصر۔
٭ متحدہ عرب امارات نے مسافر طیاروں کو جنگی طیاروں سے روکنے کی کوشش کرنے پر قطر کی شکایت اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے کردی۔
٭ یمن میں صعدہ کے اہم علاقے آزاد کرالئے گئے، 7اہم حوثی قائد گرفتار۔
٭ ٹرمپ اور اسرائیل کی سازشوں کو ناکام بنائے بغیر بات نہیں بنے گی، الازہر کے ماتحت عالمی القدس کانفرنس کے شرکاء کا انتباہ۔
٭ سعودی حصص مارکیٹ میں رجسٹرڈ 6کمپنیوں کو 990ملین ریال کا منافع ہوا۔
** * * * * *
الوطن
٭ سعودی عرب میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ سے 6 نئے اقتصادی راستے پیدا ہونگے، خصوصی رپورٹ۔
٭ لبنان کا الجدید ٹی وی چینل قطر کے حکمرانوں اور ایران کے ملاؤں کا ایجنڈا نافذ کررہا ہے۔
٭ ویٹامن سے بھر پورپانی کی مشہوری صارفین کو بیوقوف بنانے کیلئے کی جارہی ہے۔ امریکی جریدے ٹائم کا انتباہ۔
٭ 565سعودی خواتین ماہی گیری اور زراعت کے پیشوں سے منسلک ہوگئیں۔
٭ آرامکو نے خام پٹرول براہ راست کیمیکل مصنوعات میں تبدیل کرنے کیلئے امریکہ کی 2خصوصی کمپنیوں سے معاہدہ کرلیا۔
٭ وزارت اقتصادو منصوبہ بندی ریاستی مقدمات کی سماعت کرنیوالی اتھارٹی قائم کریگی۔
٭ یمن کے سینٹرل بینک نے 2ارب ڈالر کی سعودی امداد کی بدولت یمنی کرنسی مضبوط کرلی ، یمنی کابینہ کا شاہ سلمان سے اظہار تشکر۔
٭ جبوتی میں یمنی پناہ گزینوں کا رہائشی منصوبہ 85فیصد تک مکمل۔
٭ سعودی اسکاؤٹس نے کویت میں اپنا پروگرام مکمل کرلیا۔