بالی وڈ کے مشہور اداکار ایوشمان کھرانہ بہترین اداکاری کرنے کے بعد اب پروڈیوسر بن گئے ہیں۔ خبروں کے مطابق اداکار ایوشمان اپنی اہلیہ کےساتھ مل کر ایک مختصر دورانئے کی فلم کی پروڈیوس کریں گے۔ 'ٹافی' نامی اس فلم کی ہدایتکاری ایوشمان کی اہلیہ طاہرہ کشیپ کررہی ہیں ۔ یہ فلم بچوں کی شادی کے اہم مسئلے پر بنائی جائے گی جس میں 1990ءکی دہائی کا دور دکھایاجائیگا۔