شاہ رخ کی”زیرو“ کے سیٹ پر پتنگ بازی
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے فلم زیرو کے سیٹ پر پتنگ بازی کی ۔ شاہ رخ خان نے پتنگ اڑاتے ہوئے ٹویٹر پر تصویر شیئر کی اور کہا کہ انہیں پتنگ اڑا کر بہت مزا آیا ۔ واضح رہے کہ ہدایتکار آنند ایل رائے کی فلم زیرو میں شاہ رخ خان کیساتھ کترینہ کیف اور انوشکا شرما مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، فلم رواں سال کے آخر میں ریلیز کی جائیگی۔