کراچی.... سربراہ ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے وزیراعلیٰ سندھ سے استعفے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کا پہلا ماورائے عدالت قتل نہیں۔ اس سے پہلے بھی اس قسم کے اقدامات ہوتے رہے ہیں۔راﺅ انوار کیخلاف کارروائی کا مطالبہ نہیں بلکہ وزیراعلی سے بھی استعفے کا مطالبہ کرنا چاہئے۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں کو وزیراعلیٰ ہاﺅس کے گھیراﺅ کی دعوت دی اور کہا کہ ایسی حکومت کو فوری فارغ ہونا چاہیے۔