Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حسن سردار کو ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ

لاہو:ہاکی فیڈریشن نے حال ہی تعینات کئے گئے ہیڈ کوچ اور اسٹار سابق اولمپیئن حسن سردار کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ابتدا ءمیں جرمنی اور ہالینڈ کے کوچز سے رابطہ کیا تھا لیکن مالی معاملات طے نہ پانے کی وجہ سے معاملات آگے نہ بڑھ سکے، اب ایک آسٹریلوی کوچ کے ساتھ بات چیت جاری ہے، معاہدہ ہونے کی صورت میں حسن سردار کو جگہ خالی کرنا پڑ ے گی۔ فیڈریشن کے اس فیصلے سے حسن سردار کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے،جواب میں سابق اولمپیئن کا کہنا ہے کہ انھیں ہیڈ کوچ کے عہدے سے ہٹائے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایشیا کپ اور آسٹریلیا میں 4 ملکی ٹورنامنٹ میں ٹیم کی ناکامیوںکے بعد پی ایچ ایف نے فرحت خان کو ہٹاکر حسن سردار کو نیا ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا۔

شیئر: