Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسپینش لیگ: مارکو ایسنسیو نے ریئل میڈرڈ کو خفت سے بچالیا

میڈرڈ: چیمپیئنز لیگ کی دفاعی چیمپیئن رئیل میڈرڈ کے لئے جاری سیزن مشکل ثابت ہو رہا ہے اور اسپینش لیگ کے میچ میں وہ غیر معروف کلب کے ساتھ بغیر کسی گول کے برابر کھیلنے کی خفت سے بال بال بچ گئی ۔ ٹیم کے کھلاڑی مارکو اسینسیو نے میچ کے آخری منٹ میں گول کرکے کوارٹر فائنل مرحلے کے اس پہلے مقابلے میں ٹیم کو0-1سے فتح دلا دی۔اسپینش کپ کے اس پہلے کوارٹر فائنل کے دوران دنیاکی معروف ترین فٹبال کلب کا مقابلہ دوسرے درجے کے کلب لیگانیز سے تھا ۔ کوشش کے باوجود دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے خلاف میچ کے آ خری منٹ تک گول نہیں کر پائیں ۔ لیگانیز کیلئے تو یہ صورتحال اچھی تھی لیکن رئیل میڈرڈ کی ساکھ خطرے میں پڑی ہوئی تھی اور مقابلہ برابر ہو نے سے وہ قیمتی پوائنٹ بھی حاصل نہ کر پاتی۔ اس عالم میں مارکوایسنسیو ٹیم کی مدد کو آئے اور گول کرکے صورتحال بہتر بنا دی ۔ رئیل میڈرڈ جیسی ٹیم کا لیگانیز کے خلاف صرف ایک گول سے جیتننا بھی کوئی خوش کن بات نہیں تاہم برابر کھیلنے کی خفت سے بہرحال بہتر تھا۔ حالیہ سیزن میں رئیل میڈرڈ کی کارکردگی کافی خراب ہے ۔کرسٹیانو رونالڈو کی جانب سے کلب چھوڑنے کی قیاس آرائیوں نے بھی اس پر دباو میں اضافہ کر دیا ہے ۔رونالڈو کے علاوہ گیرتھ بیل نے بھی اس میچ میں شرکت نہیں کی ۔

شیئر: