Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافر بس نہر میں گرگئی، 8افراد ہلاک

کولکتہ۔۔۔۔۔مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں آج ایک بس کے نہر میں گرنے سے 8افراد ہلاک اور 14زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ضلع کے بیگن باری علاقے کے نزدیک بس ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہوکر نہر میں جاگری۔بس امتاما سے بیل تالا جارہی تھی ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور راحت رسانی کا عملہ موقع پر پہنچ کر بس کو باہر نکالنے میں کامیاب ہوگیا۔ زخمیوں کوفوری علاج کیلئے سرکاری اسپتال پہنچایا گیاجبکہ پولیس کارروائی کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئیں۔

شیئر: