Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی بحری جہاز نے سمندری حدودکی خلاف ورزی کی، چین

بیجنگ..... چین نے امریکہ پر الزام لگایا ہے کہ اس کے ایک جنگی بحری جہاز نے بحیرہ جنوبی چین میں چینی جغرافیائی سالمیت کی خلاف ورزی کی ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے اتوار کو جاری بیان میں کہاکہ 17جنوری کو امریکی بحری جہاز یو ایس ایس ہوپر بحیرہ جنوبی چین میں واقع جزیرے ہوانگ یان کی12 ناٹیکل میل کی حدود میں داخل ہوا تھا۔ امریکی جہاز کو چینی بحریہ نے واپس لوٹ جانے کی ہدایت دی تھی۔ 
 

شیئر: