نئی دہلی- - - - - اوم پرکاش راوت ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر مقررکرردیئے گئے۔چیف الیکشن کمشنر اے کے جیوتی منگل 23جنوری کو عہدے سے ریٹائرہوجائیں گے جس کے بعد اوم پرکاش چیف الیکشن کمشنر کے طور پر عہدہ سنبھالیں گے۔واضح ہو کہ سابق چیف الیکشن کمشنراے کے جیوتی نے اپنے عہدے کے آخری ایام میں ’’آپ‘‘کے 20ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیتے ہوئے ان کی رکنیت منسوخ کرنے کی سفارش صدرجمہوریہ ہند سے کی جسے منظور کرتے ہوئے رام ناتھ کووند نے نااہل قراردیدیاجس کے بعد دہلی کی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔نئے چیف الیکشن کمشنرکے عہدے کی مدت 11ماہ ہوگی ۔راوت امسال دسمبر تک اپنے عہدے پر فائز رہیں گے۔ان کی نگرانی میں راجستھان، کرناٹک، اور مدھیہ پردیش کے انتخابات ہونگے۔وزارت قانون کے مطابق سابق سیکریٹری فنانس اشوک لواس کو الیکشن کمشنر مقرر کیا گیا۔واضح رہے کہ اوم پرکاش راوت 1977بیج کے مدھیہ پردیش کیڈر کے آئی اے ایس افسر رہے ہیں۔ 14اگست 2015میں انہیں الیکشن کمشنر بنایا گیاتھا ۔ اس سے قبل راوت وزارت ہیوی انڈسٹری اینڈ پبلک انٹرپرائزز میں سیکریٹری کے عہدے پر تعینات تھے۔2دسمبر 1953ء میں پیدا ہوئے ۔بنارس ہندویونیورسٹی سے ایم ایس سی کی ڈگری حاصل کی ۔ راوت ریاست کے ساتھ مرکز میںبھی اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے ہیں۔