بینکاک.... تھائی لینڈ کے صوبہ یالا میں فوڈ مارکیٹ میں دھماکہ کے باعث 3 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق صوبہ یالا میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب علاقے میں موجود فوڈ مارکیٹ میں حملہ آور نے ایک گوشت اسٹال کے پاس موٹر سائیکل کھڑی کی تاہم اسٹال کی مالک نے اسے حرکت دی جس پر موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد اچانک پھٹ گیا تاہم دھماکے کی وجہ سے گوشت اسٹال کی مالک اور وہاں موجود ایک گاہک موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ 19 کے قریب افراد زخمی ہوئے۔