ٹوکیو.... جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں پیر کو پہلی میزائل حملے سے بچاﺅ کی پہلی مشق (میزائل ایووکیشن ڈرل) منعقدکی گئی جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے حصہ لیا۔ میزائل حملے سے بچاﺅ کی مشق میں شہریوں کو ہنگامہ حالات میں سب وے ا سٹیشنز اور زیر زمین دوسری جگہوں پر پناہ لینے کی تربیت دیتے ہوئے خطرے کے سائرن بجائے گئے۔اس مشق میں 300 افراد نے حصہ لیا۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق مشق کے دوران جنگ مخالف شہریوں کے چھوٹے گروپس نے احتجاج بھی کیا جس دوران ان کی پولیس سے معمولی جھڑپیں بھی ہوئیں۔