حکومت کی مدد کیلئے تیار ہوں، ماہرہ خان
لالی وڈ کی مقبول اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب ایسی فلمیں بننا شروع ہوگئی ہیں جنہیں ہم دوسرے ممالک میں نمائش کیلئے پیش کر سکتے ہیں اور اگران فلموں کو ان ممالک کی مقامی زبانوں میں پیش کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تو یہ سونے پر سہاگہ ہوگا۔ ہمیںلالی وڈ کی ترقی فروغ اورمارکٹنگ کیلئے بیرون ملک قائم اپنے سفارتخانوں سے بھی مدد لینی چاہئے۔اگر حکومت چاہے تو میں اس سلسلے میں ان کی مدد کرنے کیلئے تیار ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ طویل عرصے بعد ہمارے ہاں بھی معیاری فلمیں بن رہی ہیں، ان کے لئے غیر ملکی مارکیٹس تلاش کرنی چاہئیں۔ایک دوسرے کونیچا دکھانے کی بجائے اتحاد کی پالیسی اپنائی جائے تو ہم یقینی طو رپر کامیابیاں سمیٹ سکتے ہیں۔ماہرہ خان نے کہا کہ ہمیں ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جن سے ہم دنیا کو یہ بتا سکیں کہ پاکستانی عوام دہشتگردی کا شکارہیں اور ہماری قوم اس کیلئے بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے۔