Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن پولیس ایک کروڑ پونڈ کا سونا لیکر شہر میں گھومتی رہی

 لندن.... لندن پولیس نے ایک کروڑ مالیت کے سونے کی اینٹیں ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانی تھی اور  پولیس کے موٹر سائیکل سوار گارڈ نے جو مسلح بھی تھے اپنی ذمہ داری کو بخوبی پورا کیا۔ انہوں نے قیمتی سونا اپنے پیچھے آنے والی 3قیمتی پورشے کاروں میں رکھا تھا اور ان کاروں میں بھی محافظ سوار تھے۔ سونا حال ہی میں کھولی گئی بڑی صرافہ مارکیٹ ہٹن گارڈن تک پہنچانا تھا۔ جو بحفاظت اپنی منزل تک پہنچا اور پھر وہاں زیر زمیں بنی بڑی تجوری میں رکھ دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق یہ سونا 24بڑی سلاخوں پر مشتمل تھا اورانکی مالیت اتنی تھی کہ انہیں بیچ کر انتہائی جدید قسم کی کم از کم 84پورشے کاریں خریدی جاسکتی تھیں۔ جس تجوری میں اسے رکھا گیا ہے وہ بھی تجوری سازی میں مہارت کا نتیجہ ہے اور اس  میں سونا بیحد محفوظ ہے۔ سونے کی ترسیل مہم میں شامل ایک پورشے کار کے ڈرائیورنے کہا کہ اگر اسے کبھی ایسا موقع ملے کہ وہ 33لاکھ پونڈ مالیت کا سونا  اپنے گاڑی کے پائدان میں رکھ کر ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچائے تو یقینا یہ موقع آج اسے مل چکا ہے۔  اسکا کہناہے کہ آج کے اہم مشن کیلئے جو 3 گاڑیاں پولیس کے پیچھے چل رہی تھیںانکی رفتار 190میل فی گھنٹہ بتائی جاتی ہے۔ مجموعی فاصلہ 12میل کا تھا مگر چونکہ برطانیہ کی تاریخ میں سونا اور کرنسی لیکر ایک جگہ سے دوسری جگہ جانے والی گاڑیوں پر کئی مرتبہ ڈاکے پڑ چکے ہیں۔ حد یہ کہ ٹرین کے ذریعے بھیجا جانے والا سونا بھی لٹ چکا ہے ۔ اس حوالے سے’’ گریٹ گولڈ رابری‘‘ کے عنوان سے ایک فلم بھی بن چکی ہے۔ سونا پہنچانے والے پولیس اہلکاروں کا کہناہے کہ جو لوگ اس وقت ہمارے آس پاس سے گزر رہے تھے انہیں حیرت ضرور ہوئی ہوگی کہ اس قدر اہتمام کس لئے کیا گیا ہے مگر انہوں نے آخر کار  اس’’ آپریشن گولڈ  رش‘‘ کو ذہنی طور پر قبول کرہی لیا۔

شیئر: