کرنال۔۔۔۔۔کرنال کے کوہنڈقصبے کے قریب قومی شاہراہ پر کہرے کی وجہ سے 40گاڑیاں آپس میں ٹکراگئیں۔ اس حادثے میں 4افراد ہلاک اور 20سے زائد زخمی ہوگئے جنہیں کرنال ، گھرونڈہ اور پانی پت کے اسپتالوں میں داخل کرایا گیا۔ گھرونڈہ تھانہ انچارج ہرجندر سنگھ کے مطابق حادثہ میں ایک کار سوار کی موت ہوئی جو پٹیالہ کا رہنے والا ہے ۔ 2موٹر سائیکل سوار بھی ہلاک ہوگئے جن کی پہچان کرنال ضلع کے اسرائیل پور ہ گاؤں کے نرمل اور کویندر کے رہائشی منوج کے طور پر ہوئی۔ایک نا معلوم شخص بھی ہلاک ہوا۔ کہرہ شدید ہونے کے باعث ہائی وے پر حد نظر انتہائی کم ہوگئی تھی۔ روشنی کا بھی مناسب انتظام نہ ہونے سے دہلی جانے والی گاڑیاں کوہنڈکے قریب ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں جس سے گھنٹوں ٹریفک اژدہام رہا۔