نئی دہلی۔۔۔۔۔پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں چیف جسٹس آف انڈیادیپک مشرا کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے پر غور کیا جارہا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سیتا رام یچوری نے بیان میں کہا کہ سپریم کورٹ کے 4ججوں کے میڈیا میں آنے سے جو بحران پیدا ہوا تھا ،وہ ابھی ختم نہیں ہوا۔اس معاملے میں چیف جسٹس دیپک مشرا کے خلا ف مواخذہ کی تحریک ضروری ہے۔12جنوری کوسپریم کورٹ کے 4ججوں چلمیشور، رنجن گوگوئی ، ایم بی لولکر اور کورین جوزف نے پریس کانفرنس کرکے چیف جسٹس کی مخالفت کی تھی۔ ان ججوں نے جو معاملات اٹھائے تھے وہ حساس قسم کے مقدمات اور دیگر نوعیت کے کیس کے سلسلے میں کی جانے والی من مانی تھی جس کے خلاف احتجاج کیاگیا تھا۔