حیدرآباد - - - - -تلنگانہ حج کمیٹی کے اسپیشل افسرایس اے شکورنے اس سال حج کیلئے منتخبہ عازمین کو پہلی قسط 31جنوری سے قبل جمع کرانے کا مشورہ دیاہے۔ انہوں نے بتایاکہ اگر پہلی قسط وقت پرجمع نہیں کی گئی تو عازمین اپنی نشست سے محروم ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلنگانہ حج کمیٹی کے تحت قرعہ اندازی کے ذریعہ جن عازمین کاانتخاب عمل میں آیاہیں، ان میں سے اب تک صرف چند عازمین ہی اپنی پہلی قسط 81ہزارروپئے جمع کروائے ہیں۔ حج کمیٹی کے اسپیشل افسرکا کہناہے کہ پہلی قسط جمع کرنے کی تاریخ میں بھی توسیع نہیں ہوگی اس لئے عازمین کو مقررہ تاریخ سے قبل ہی اپنی پہلی قسط جمع کرانی چاہیے۔