دہی معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے اور منہ میں نکلنے والے چھالوں کے لیے بے حد مفید ہے . ان مسائل سے دوچار افراد کو دن میں ہر کھانے کے ساتھ کم از کم دو چمچ دہی ضرور کھانا چاہیے . یہ جسمانی کمزوری اور خون کی کمی دور کرنے کے لیے بھی مفید ہے . جن لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا یا جنہیں دودھ پسند نہیں ان کے لیے دہی بے حد مفید ہے . معدے اور آنتوں کے ورم اور بواسیر میں بھی اس کا استعمال مفید ہے . پیچش اور سنگر ہینی کے لیے آدھا پاؤ دہی صبح نہار منہ روزانہ استعمال کرنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے .
دہی صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی فراہم کرتا ہے . چہرے پر اس کا استعمال چہرے کی خشکی ، سیاہی اور چھائیاں دور کرنے میں مدد دیتا ہے . بالوں پر دہی کا استعمال بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار بناتا ہے اور بالوں صحت اور مضبوطی فراہم کرتا ہے .