ان فوکس ایم 7 ایس اسمارٹ فون لانچ
ان فوکس کمپنی کی جانب سے ایم 7 ایس اسمارٹ فون متعارف کروا دیا گیا ہے۔اسمارٹ فون میں 5.7 انچ ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، کاڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 128 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، جی پی ایس ، ہیڈ فون جیک اور مائیکرو یو ایس بی سپورٹ دی گئی ہے۔ فنگرپرنٹ اسکینر کو بھی فون میں شامل کیا گیا ہے جو صرف 0.2 سیکنڈ میں فون کو ان لاک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 4000 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اسکا سٹینڈ بائی ٹائم 528 گھنٹے ہے۔ فون کو کالے اور گولڈ رنگ کے شیڈز میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی قیمت 4290 تائیوان ڈالر ہے۔ ایم 7 ایس فون کو فی الحال صرف تائیوان میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے تاہم جلد ہی اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کروا دیا جائے گا۔