26فیصد جرائم میں مزدوروں کا ہاتھ
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
جدہ...وزارت داخلہ کے ماتحت جرائم پر ریسرچ کرنے والے سینٹر نے تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 1437ھ کے دوران جرائم میں ملوث 26فیصد مزدور تھے جبکہ بےروزگار مجرموں کی تعداد 7فیصد تک محدود رہی۔سال مذکور میں ڈیڑھ لاکھ جرائم کئے گئے۔ 1436ھ کے دوران ایک لاکھ 56ہزار جرائم کئے گئے تھے۔ 1437ھ میں 4.5فیصد کمی واقع ہوئی۔