آڑو کے فوائد
جمعرات 25 جنوری 2018 3:00
آڑو میں کاربوہائیڈریٹ ، پروٹین ، وٹامن اے اور سی ، کیلشیم ، فولاد اور فاسفورس پایا جاتا ہے . یہ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنے اور ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے اہم ہے نیز یہ گرمی کا بخار ٹھیک کرنے اور ہرنیا کے ابتدائی مرض میں بھی بے حد مفید ہے . آڑو کے پتے پانی میں ابال کر شہد ملا کر پینے سے ہرنیا کے مرض کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے . آڑو خون کو صاف کرتا ہے اور پیٹ کے کیڑے ختم کرنے میں مدد دیتا ہے . اس کی گٹھلی کا روغن مختلف بیماریوں مثلا بواسیر ، کان کا درد اور بہرے پن میں بے حد مفید ہے . دماغ کی گرمی اور پرانا بخار دور کرنے کے لیے بھی اس پھل کا استعمال فائدہ مند ہے .