Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

'زیرو' میں کترینہ، انوشکا کامنفرد کردار

بالی وڈ کی اداکارائیں کترینہ کیف اور انوشکا شرما ایک ساتھ فلم میں کام کریں گی۔ شاہ رخ خان کے منفرد کردار کی نئی فلم 'زیرو' میں کترینہ کیف اور انوشکا شرما منفرد کرداروں میں دکھائی دیں گی۔ذرائع کے مطابق دونوں اداکاراﺅں کے نئی فلم' زیرو' میں کردار منظرعام پر آئے ہیں۔ اس فلم میں کترینہ کیف ایک ایسی ماڈل بنی ہیں جو نشے کی عادی ہوتی ہے جبکہ انوشکا اس فلم میں سائنسدان کے روپ میں نظرآئیں گی۔ہدایتکار آنند لال کی نئی بالی وڈ فلم ' زیرو' میں شاہ رخ خان ایک بونے لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں ۔فلم کا ٹیزر ار پوسٹر منظرعام پر آچکاہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔
 

شیئر: