عمان - - - - - دنیا بھر میں گاڑیوں کی گولڈ نمبر پلیٹوں کی فروخت اور نیلامی ہوتی رہتی ہے مگر اردن میں حال ہی میں ایک نمبرپلیٹ کی 4 لاکھ 50 ہزار اردنی دینار میں نیلا می ہو کر تمام سابقہ ریکارڈ توڑ ڈالے۔اردنی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمان کے ایک نیلام مرکز میں پیش کی گئی نمبر پلیٹ 7 لاکھ 33 ہزار امریکی ڈالر کے مساوی رقم میں فروخت کی گئی۔ اس میں 16 فی صد ٹیکس کی رقم بھی شامل ہے۔پاکستانی کرنسی میں نیلامی کی رقم 7 کروڑ 33 لاکھ روپے بنتی ہے۔یہ نمبر پلیٹ کسی عراقی دولت مند نے خرید ی ہے۔ نیلام گھر میں فروخت کیلئے رکھی دیگر اشیاء میں بعض 8 ہزار اردنی دینار سے 4 لاکھ 50 ہزار دینار تک تھیں۔ ایک نمبر پلیٹ 63 ہزار اردنی دینار میں فروخت کی گئی۔