ریاض۔۔۔۔ماہر موسمیات محمد التمیمی نے توقع ظاہر کی ہے کہ کل ہفتے سے سردی کی زیادہ تیز لہرشروع ہوگی۔ اس سے قبل تبوک کے علاقے میں برفباری کا سلسلہ دیکھنے میں آئے گا۔التمیمی نے بتایا کہ سردی کی نئی لہر سے آئندہ ہفتے پورا علاقہ متاثر ہوگا۔ گزشتہ لہر کے مقابلے میں اسکا دائرہ زیادہ ہوگا۔ تیز ہوائیں چلنے کی صورت میں سردی کا احساس بھی زیادہ ہوگا۔