سر کی خارش دور کرنے کے لیے ہیئر ماسک
سر کی خارش ایک عام سی بات ہے جسکا سامنا تقریبا ہر شخص کو ہوتا ہے . اسکی مختلف وجوہات ہو سکتی ہیں ، خشکی ، جوئیں ، بالوں کی صفائی کا خیال نہ رکھنا اور جلد کے مسائل سر میں خارش کا سبب بنتے ہیں . ایسے میں ہیئر ماسک کا استعمال خشکی کو دور کرنے ، سر کی مردہ جلد کو چھلکوں کی صورت میں نکلنے اور دیگر تکالیف کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے . یہ ماسک آسانی سے گھر پر تیار کیا جا سکتا ہے . ایک کیلا لیں اور اسے شہد کے ساتھ کچل کر پیسٹ بنالیں . اس پیسٹ کو پیاز کے عرق میں مکس کر کے سر کی جلد پر لگائیں اور کم از ک آدھا گھنٹہ لگا رہنے دیں پھر کسی اچھے شیمپو سے بال دھو کر صاف کر لیں . یہ سر کی جلد کو صاف کر کے خارش سے بچنے کا بہترین نسخہ ہے .