Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لفٹ میں سر آجانے پر بچہ ہلاک

جازان .... جنوبی جازان کی کمشنری صامطہ میں ڈھائی سالہ بچے کا سر لفٹ میں آجانے پر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈھائی سالہ بچہ اپنی ما ں کے ہمراہ لفٹ استعمال کرنے کی کوشش کررہا تھا۔ اچانک اسکا سر لفٹ کے دروازے میں آگیا۔ ماں نے بچانے کی لاکھ کوشش کی مگر کامیاب نہ ہوسکی۔ نعش سرد خانے میں محفوظ کردی گئی۔ میت سے متعلق مطلوبہ کارروائی جاری ہے۔

شیئر: