کروم پر کسی ویب سائٹ کو مستقل میوٹ کیا جاسکے گا۔
گوگل کی جانب سے کروم کے لیے نئی اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی ہے۔ اب کسی بھی ویب سائٹ کو مستقل طور پر میوٹ کیا جاسکے گا اور ویب سائٹ کو بند کرنے کے بعد دوبارہ کھولنے پر بھی ویب سائٹ میوٹ ہی رہے گی۔ اس مقصد کے لیے صارفین کو دائیں کلک کے آپشنز سے میوٹ سائٹ کو منتخب کرنا ہوگا۔اس کے ساتھ ساتھ نئی اپ ڈیٹس میں کروم کے لیے سیکیورٹی فیچرز کو زیادہ بہتر بنایا گیا ہے ۔ ونڈوز ورژن رکھنے والے ڈیوائسز پر کروم استعمال کرنے والے صارفین کے لیے ایچ ڈی آر سپورٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جس کے بعد صارفین اپنی ڈیوائس پر ایچ ڈی آر کانٹینٹ کو دیکھ سکیں گے۔