Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بیرونی سرمایہ کاروں کےلئے لائسنس کا حصول آسان، مراحل 4گھنٹے میں مکمل

ریاض.... بیرونی سرمایہ کاروں کی سہولت کےلئے لائسنس کا اجراء4 گھنٹے میں ممکن ہو گیا ۔ ماضی میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لائسنس حاصل کرنے کےلئے 3دن تک لگتے تھے ۔سرمایہ کاری کے امور کی متعلقہ کمیٹی کے سیکرٹری ابراہیم السویل نے سبق نیوز کو بتایا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرنے کےلئے مراحل کو مختصر کر دیا گیا ہے تاکہ جلد از جلد لائسنس کا حصول ممکن بنایا جاسکے ۔ سرمایہ کاری کا لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند کے لئے مراحل کی وضاحت کرتے ہوئے السویل نے بتایا کہ جنرل انوسمنٹ کمیٹی ( ساجیا) کی ویب سائٹ پر مخصوص فارم اپ لوڈ کر دیئے گئے ہیں جسے بھر کر درخواست گزار اپنے ملک میں سعودی سفارتخانے سے تصدیق کروا کر اسے ویب سائٹ پر درخواست کے ساتھ ہی جمع کروا دے جس کے فوری بعد درخواست کا جائزہ لیکر لائسنس جاری کر دیاجائے گا ۔ السویل نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کے لائسنس کی تجدید کا مرحلہ بھی انتہائی آسان بنا دیا گیا ہے ۔ سرمایہ کار آن لائن لائسنس کی تجدید کروا سکتا ہے جس میں چند گھنٹے ہی لگیں گے ۔واضح رہے ساجیا کی جانب سے بیرونی سرمایہ کاری کے فروغ کےلئے متعدد اقدامات کئے جار ہے ہیں اس حوالے سے لائسنس کا اجراءاور تجدید کے مراحل کو آسان بنانے کے بعد گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 17 غیر ملکی سرمایہ کاروں کو لائسنس جاری کئے گئے ۔ 

شیئر: