Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”دی ہیومینٹی بیورو“کا پہلا ٹریلر

ایکشن اور تھرل سے بھرپور ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ”دی ہیومینٹی بیورو‘ ‘کا پہلا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا۔راب ڈبلیو کنگ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی سال 2030میں گلوبل وارمنگ کے باعث پیدا ہونے والی بدترین معاشی اور ماحولیاتی صورتحال کے گرد گھومتی ہے۔فلم کی کاسٹ میں نکولس کیج، سارہ ، ہیو ڈیلون، جیکب ڈیویس، کرٹ میکس، جیٹ کلین اور ڈیوڈ لوگرین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 6اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 
 

شیئر: