Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سر ایلٹن جان نے موسیقی چھوڑنے کا اعلان کردیا

نامور گلوکار سر ایلٹن جان نے موسیقی کی دنیا کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا۔پیانو بجا کر گیت گانے والے سرایلٹن جان 50 برسوں سے مدھر آواز کا جادو جگا رہے ہیں۔ان کا آئندہ ورلڈ ٹور کرئیر کا آخری ٹور ہوگا۔ موسیقی چھوڑنے کے بارے میں سر ایلٹن جان کا کہنا ہے کہ وہ موسیقی چھوڑ کر اپنے بچوں کو بھرپور توجہ دینا چاہتے ہیں ۔ 70سالہ ایلٹن جان لائن کنگ اور بلی ایلیٹ کے لیے میوزک ترتیب دے کر گریمی، آسکر اور ٹونی ایوارڈز جیسے اعزاز اپنے نام کرچکے ہیں۔
 
 

شیئر: