Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اداکاری سے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں، جویریہ

 اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ ہمارے ہاں ٹی وی ڈرامے حقیقی وعوامی مسائل پر بنائے جارہے ہیں اور اسی وجہ سے یہ عوامی حلقوں میں بہت مقبول ہےں۔ جو چیزحقائق سے متاثر ہوکر پیش کی جائے وہ اپنا اثر ضرور چھوڑتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت مےں پی ٹی وی کے ڈراموں کا کوئی ثانی نہیں تھا مگر اب پرائیویٹ سیکٹر میں ایسے شاہکار ڈرامے بنائے جارہے ہیں جن کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں اداکارہ جویریہ نے کہاکہ میںنے ٹی وی کے بے شمار ڈرامہ سیریلز میں کام کیا ہے مگر آج بھی تشنگی کا احساس ہوتا ہے ۔میں سمجھتی ہوں کہ ابھی مجھے اور بہت سارا کام کرنا ہے اور اپنی اداکاری سے ایسے انمٹ نقوش چھوڑنے ہیں کہ لوگ برسوں میری اداکاری کو یاد رکھیں ۔انہوںنے ایک سوال کے جواب مےں کہاکہ بشریٰ انصاری اور صبا ءپرویز بہترین اداکارہ ہیں، وہ جونیئرز کے لئے اکیڈمی کا درجہ رکھتی ہیں ۔

شیئر: