Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی سرحدی پولیس نے جمیکن دادی اماں کو پکڑلیا

فلوریڈا .... بارڈر پیٹرول پولیس نے جو غیر قانونی طور پرسرحد پار کرنے والوں پر نظر رکھتی ہے ادھر کچھ عرصے سے لوگوں کی چالاکیوں کا شکارہونےکے بعد زیادہ سمجھ بوجھ سے کام لینے لگی ہے اور اپنی کارروائی کیلئے وہ عام سرکاری گاڑیاںا ستعمال نہیں کرتی بلکہ پرائیویٹ بسوں اورگاڑیوں مشتبہ ملزمان کا تعاقب کرتی ہے اورا کثر کامیاب ہورہی ہے۔ اس بار سرحدی پولیس کے ایجنٹوں نے کارروائی کیلئے گرے ہونڈ بس سروس کا سہارا لیا اور جمیکا سے تعلق رکھنے والی بڑی بی کو گرفتار کرلیا جو سیاحتی ویزے پر امریکہ آئی تھیں لیکن ویزے کی مدت گزر جانے کے بعد بھی کئی مہینوں تک یہیں رہیں اور پھر میامی جانے کا سوچا۔چیک پوسٹ پر گرے ہونڈبس کو روک کر پولیس نے سب سے انکی شہریت کا ثبوت مانگا تو خاتون کی حقیقت سامنے آئی او رانہیں گرفتارکرکے متعلقہ محکمے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ فلوریڈا امیگریشن اتھارٹی نے ٹویٹر پر پورے واقعہ کی وڈیو جاری کردی ہے۔ جسے 23لاکھ مرتبہ اب تک دیکھا جاچکا ہے۔واضح ہو کہ سرحدی پولیس کو اختیار ہے کہ وہ کسی وارنٹ کے بغیر کسی بھی مشتبہ طیارے،گاڑی، بس اور دیگر سواریوں کو روک کر چیک کرسکتی ہے۔

شیئر: