جن افراد کو اکثر قبض رہتا ہو انہیں چاہیے کہ سونف ، اسپغول کی بھوسی اور چھوٹی ہڑ کو ہم وزن پیس کر پاؤڈر بنالیں اور ایک ایک چمچ صبح شام کھانے کے بعد کھائیں . اسکے علاوہ پانی کا زیادہ استعمال قبض دور کرنے کے لیے بے حد اہم ہے . پھل اور سبزیوں کا باقاعدہ استعمال اور باہر کی تلی ہوئی مرچ مصالے والی چیزوں سے پرہیز بھی ضروری ہے .