نارتھ کینٹن، اوہائیو..... مقامی ریستوران میں کام کرنے والے ایک شخص نے اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ 10جنوری 2017ءکو جب اسکی بیوی نے 5سالہ بیٹی ایشلے پر تشدد کرکے اسے ہلاک کردیا تو اس نے اپنی بیوی کو گرفتاری سے بچانے کی کوشش کی۔ بعد میں لیانگ نامی شخص نے اپنی مردہ بیٹی کو گاڑی میں ڈال کر اس ریستوران تک لے گیا جہاں وہ کام کرتا تھا اور اسکی بیوی بھی یہاں پر کام کرتی تھی۔ دونوں میاں بیوی اس مردہ بچی کو اس طرح لے گئے جیسے وہ مری نہ ہو سوئی ہوئی ہو اور پھر موقع دیکھ کر دونوں نے اسکی نعش ایک فریزر میں رکھ دی۔ جس کے بعد 911کو بلالیا اور یہ ظاہر کیا کہ 5سالہ بچی کھیلتے کودتے خود ہی فریزر میں جاچھپی تھی۔ تاہم بعدمیں ہونے والی تحقیقات سے پتہ چلا کہ اسے پہلے ہی ہلاک کردیا گیا تھا۔ اب اس کی بیوی کو 20سال کی سزائے قید ہوچکی ہے جبکہ لیانگ کو 15سال کیلئے جیل بھیجدیا گیا ہے۔مجرم کا اعترافی بیان وڈیو میں بھی شامل ہے اور جرائم کے حوالے سے شائع ہونے والے مقامی اخبار کرائم واچ نے بھی اسے نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔