Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوعمر لڑکا حادثے سے دوچار، 6انچ لمبا پیچ کھوپڑی میں گھس گیا

بالٹی مور، میری لینڈ....  امریکی ریاست میری لینڈ کے بالٹی مور شہر میں ایک لڑکا موت کے منہ میں جانے سے اس وقت بال بال بچ گیا جب وہ ایک ٹری ہائوس بنانے کی کوشش کررہاتھا اور اسی وقت لکڑی کا 5فٹ لمبا وزنی اور موٹا تختہ اس کے سر پرآگرا تھا۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ اگر لکڑی میں لگے پیچ کا مزید ایک ، 2انچ حصہ کھوپڑی میں گھس جاتا تو وہ دماغ کے اندرونی حصے میں پہنچ جاتا اور بچے کی فوری موت ہوجاتی۔ جب اس بچے کا ایکسرے لیا گیا تو پتہ چلا کہ  وہ ایسے گہرے زخم کی لپیٹ میں آنے سے صرف چند ملی میٹر دور رہ گیا تھا جب اسکی کھوپڑی سے خون کا فشار شروع ہوتا اور خون رکنے کا نام نہ لیتا ۔ نتیجے میں اسکی موت واقع ہوجاتی۔ بچے کی بروقت سرجری مقامی اسپتال میں کردی گئی ہے اور اسکرو بھی نکال دیاگیا ہے۔ اطلاعا ت کے مطابق اسے ابھی چند دن اسپتال میں رہنا چاہئے تھا مگر بچے اور اسکے والد کی ضد پر اسے گھر جانے کی اجازت دیدی گئی تھی کیونکہ اسکی 13ویں سالگرہ چند دن بعد آنے والی تھی۔

شیئر: