آرمینیا ..... آرمینیا کے ایک شمالی علاقے میں ایک لوہار نے حیرت انگیز حرکت کرتے ہوئے فاؤنڈری سے خارج ہونے والے کھولتے اور پگھلتے ہوئے لوہے کے لاوے میں اپنا ہاتھ ڈالد یا۔ ایسی حرکت کرتے وقت اس شخص نے کوئی دستانہ یا کوئی حفاظتی چیز بھی ہاتھ میں نہیں رکھی تھی۔حیرانی کی بات یہ ہے کہ اس ہولناک حرکت سے بھی اس کے ہاتھ بالکل محفوظ رہے اور وہ موقع پر موجود افراد کے سامنے اپنا محفوظ ہاتھ دکھاتے ہوئے مسکراتا رہا۔ موقع کی وڈیو جاری ہوتے ہی وائرل ہوگئی ہے۔ اکثر لوگوں نے اسے فاؤنڈری میں کام کرنے والے اس آہن گر کی حرکت کو بہادری سے زیادہ دیوانگی قرار دیا ہے او راس بات پر شک بھی ظاہر کیاہے کہ شاید اس نے اپنے ہاتھوں پر کوئی ایسا کیمیکل مل رکھا تھا جس سے آگ نے اسے متاثر نہیں کیا۔اس بے خوف سے ہاتھ ڈالنے والے نے اپنا پورا جسم بڑی حفاظت سے چھپا رکھا تھا۔ واضح ہو کہ سائنسی اعتبار سے فولاد 1400ڈگری کی حرارت سے پگھلتا ہے جبکہ عام لوہے کو پگھلنے کیلئے 1500ڈگری حرارت کی ضرورت ہوتی ہے۔