Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فکری انحراف کے خلاف 23سفارشات

ریاض.... امام محمد بن سعود اسلامی یونیورسٹی کے زیر انتظام ہونے والی کانفرنس ”نوجوانوں کو انحراف اور منحرف جماعتوں کے خطرات سے بچانے کے سلسلے میں سعودی جامعات کا کردار “ نے 23سفارشات جاری کردیں۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کانفرنس کی سرپرستی کی۔ شرکاءنے انتہاپسندی سے نوجوانوں کو بچانے کے سلسلے میں سعودی عرب اور اسکی قیاد ت کے موقف کی تعریف کی۔ اسکالرز نے سفارش کی کہ وقتاً فوقتاً علمی مباحثے ہوں ، سیمینارز ہوں اور لیکچرز ہوں۔ یونیورسٹیاں اس سلسلے میں اپنا کردارادا کریں۔ نوجوانوں کو بتائیں کہ انہیں کیا کرنا ہے اور کیا نہیں۔ فکری انحراف کو اجاگر کرنے والی کتابیں اور مقالے بھی شائع کئے جائیں۔
 

شیئر: