Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نتیش کمار کی پارٹی میں بغاوت کے آثار

رانچی۔۔۔۔چارا گھوٹالہ معاملے میں آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی سزا کیلئے اپنی ہی پارٹی لیڈرشپ کو ذمہ دار ٹھہرانے والے جنتا دل (یو) کے سینیئر رہنما ادے نرائن چودھری نے باغیانہ رویہ اختیار کرلیا۔چودھری نے رانچی کی برسا منڈا جیل جاکر لالو سے ملاقات کی۔ اس ملاقات کے بعد سیاسی گلیاروں میں قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہوگیا۔ چارہ گھوٹالہ کیس میں لالو پرساد کو سزا ہونے کے بعد سابق اسمبلی اسپیکر چودھری نے جنتا دل (یو) کے رہنما پر کھلے عام تنقید کی اور الزام لگایا کہ نتیش کمار نے بی جے پی سے مل کر لالو کو جیل بھجوایا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ بدلے کی کارروائی کے تحت ان لوگوں نے لالو کو جیل بھجوایا جس کا سیاسی فائدہ لالو پرساد اور ان کی پارٹی کو ملنا طے ہے۔

شیئر: