کانپور۔۔۔۔شہر میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے ’’ایپ ٹیک‘‘نے اتوار کو اپنا پہلا سینٹر تلک نگر کے چتر کوٹ اپارٹمنٹ میں قائم کیا۔ ایپ ٹیک کے عہدیدار انوج کیکرنے کہا کہ ہماری یہ کوشش رہی کہ نوجوانوں کوایسی تربیت دی جائے کہ وہ روزگار سے وابستہ ہوسکیں۔بیوٹی اور ویل نیس میں 2022تک ایک کروڑ 42لاکھ افراد کی ضرورت درکار ہوگی۔ دونوں پیشوں سے واقفیت کیلئے ٹریننگ دی جائے گی ۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا ہدف50ہزار نوجوانوں کو بیوٹی کے شعبے میں ٹریننگ دینا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوان برسرروزگار ہوکر معاشرے میں خوشحال زندگی گزار سکیں۔