Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدارس کے طلبہ بھی جدید نصاب پڑھیں گے،ناصر جنجوعہ

اسلام آباد..مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ خطے میں خلفشار کے باعث مدارس کو کسی اور تناظر میں دیکھنا درست نہیں ۔ مدارس میں تعلیمی اصلاحات کر کے مدارس سے فارغ التحصیل طلبہ کو قومی دھارے میں لانے کی ضرورت ہے۔ وفاق المدارس کے ساتھ مل کر مدرسہ ریفارکافی کام کر لیا ۔ صرف قانونی شکل دینا باقی ہے۔ پاکستان ، افغانستان میں مدارس کے کردار پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوںکہا کہ مدارس غریب لوگوں کے بچوں کو پڑھانے کا بہترین ذریعہ ہیں ۔ مدارس میں اسلامی تعلیمات کی روشنی میں تعلیم دی جاتی ہے ۔ مدارس میں تعلیمی اصلاحات کی ضرورت ہے ۔وفاقی المدارس کے ساتھ مل کر مدرسہ ریفارمز مکمل کر چکے ہیں۔ اب صرف قانونی شکل دینا باقی ہے ۔ طے کر چکے ہیں کہ مدارس کے طلبہ بھی وہی پڑھیں گے جو اسکول اور کالجز کے طلبہ پڑھتے ہیں ۔ مدارس کے طلبہ بھی اعلی تعلیم حاصل کر سکیں گے۔ انہیں بھی وہی مواقع حاصل ہوں گے جو دیگر طلبہ کو حاصل ہیں۔

شیئر: