Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریال کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی

تہران..... ایران کی قومی کرنسی ریال کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بلیک مارکیٹ میں ایرانی ریال ایک امریکی ڈالر کے بدلے میں 46 ہزار ریال کے حساب سے فروخت ہوا ہے۔ایرانی ریال کی اتنی کم قیمت گذشتہ چالیس سال کا ایک نیا ریکارڈ ہے۔گزشتہ ہفتے ایرانی ریال کی قیمت کا غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں استحکام دیکھا گیا تھا مگر کل سوموار کو ایرانی ریال دھڑام سے نیچے آیا اور فی امریکی ڈالر کے مقابلے میں 46 ہزار ایرانی ریال فروخت ہونے لگے۔

شیئر: