واشنگٹن.... امریکی خفیہ ایجنسی ایف بی آئی کے نائب ڈائریکٹر اینڈریو میک کابے نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انہیں اکثر اوقات ہی تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میک کابے نے2016 کے صدارتی انتخابات کے دوران ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہیلری کلٹن کی حمایت کی تھی۔ میک کابے نے مارچ میں ریٹائر ہونا تھا۔ وائٹ ہاو¿س نے کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کا میک کابے کی استعفے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔