Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پیرس کے چڑیاگھر سے 52بن مانس صبح سویرے فرار ہوگئے

 پیرس ..... کہتے ہیں کہ بندر اور بن مانس وغیرہ اجتماعی زندگی گزارنے کے قائل ہیں۔ وہ اپنی برادری کے ساتھ رہتے اور نقل مکانی کرتے ہیں۔ انکی اس عادت کا ثبوت یہاںاس وقت دیکھنے میں آیا جب ایک دو نہیں درجنوں نہیں بلکہ 52بن مانس ونڈسن وڈز میں قائم زولوجیکل پارک سے ایک ساتھ فرار ہوگئے۔ پارک کے عملے کے کچھ ارکان نے انہیں بھاگتے ہوئے بھی دیکھا تو انہیں اپنی آنکھوں پریقین نہیں آیا اور قبل اس کے کہ وہ کچھ سمجھتے ان بن مانسوں کی بڑی تعداد اچھلتے کودتے فرار ہوچکی تھی جس کے بعد پارک انتظامیہ حرکت میں آئی ۔ امدادی ٹیموں سے بھی مدد حاصل کی گئی اور پھر ان میں سے کچھ مفرور بن مانسوں کو دوبارہ پکڑ لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ اب صرف 4مفرور بن مانسوں کو پکڑنا باقی رہ گیا ہے جن کے بارے میں خیال ہے کہ وہ بہت دور نکل گئے ہیں تاہم انکی تلاش جاری ہے۔ واضح ہو کہ 1934ءمیں کھلنے والا یہ چڑیا گھر ایک عرصے سے بہت سے بن مانسوں، بندروں اور اسی قسم کے دیگر جانوروں کاٹھکانہ رہا ہے۔ یہاں کے عملے کو بووقت ضرورت جانوروں کو بے ہوش کرنے والی گنیں بھی دی گئی ہیں مگر کوئی گنیں بھی نہیں چلا سکا۔

شیئر: