اسلام آباد ... اسلام آباد ،لاہور اور پشاور سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بدھ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا ۔ری ایکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.2 بتائی جا رہی ہے۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔ زیر زمین گہرائی 169 کلومیٹر تھی ۔ زلزلے کے جھٹکے 30 سیکنڈ سے ایک منٹ تک جاری رہے۔بلوچستان کے علاقے بیلہ میں زلزلے سے مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ہوگئی۔ گھروں اور عمارتوں میں دراڑیں پڑگئیں۔ کچے مکانا ت کی دیوریں گر گئیں۔ کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ضلع لسبیلہ میں تمام تعلیمی ادارے بند کردئیے گئے۔ خیبر پختونحوا کے مختلف علاقوں میں زلزے سے خوف وہراس پھیل گیا۔ قبائلی علاقوں میں بھی زلزلے کی اطلاعا ت ہیں۔