Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اب 3دن میں پاسپورٹ آپ کے ہاتھ میں

نئی دہلی۔۔۔۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ تتکال اسکیم کے تحت پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے گزیٹڈ آفیسر سے تصدیق کرانے کے بجائے صرف آدھار کارڈ جمع کرانا ہوگا۔وزارت خارجہ کی جانب سے ضابطہ2018ء میں ترمیم کے بعد پاسپورٹ بنوانے والوں کو سہولت ہوگی۔’’تتکال ‘‘(جلد) کی سابقہ فیس 3500روپے ہی برقراررکھی گئی تاہم اب پاسپورٹ کی مدت 7دن کے بجائے 3دن کردی گئی ہے۔جنرل کٹیگری میں پاسپورٹ بنوانے کیلئے 1500روپے فیس مقرر ہے۔ اس کیلئے 30دن مقرر ہیں۔ تتکال پاسپورٹ بنوانے کیلئے اب لوگوں کو گزیٹڈ آفیسر کے دفتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ تتکال اسکیم کے نئے ضابطے کا فائدہ عام افراد کو بھی مل سکے گا۔

شیئر: