لاہور...لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور وزیرقانون پنجاب راناثناءاللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔درخواست ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ جڑانوالہ جلسے میں نواز شریف، مریم نواز اور راناثناءاللہ نے عدلیہ مخالف تقاریر کرکے توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ۔ عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے سے نہ روکنے پر پمرا کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا جائے۔واضح رہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے بھی سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو سماعت کے لئے منظور کیا ہے۔