Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ میں بھی فری کشمیر، فری خالصتان اور فری ناگالینڈ مہم

واشنگٹن ۔۔۔یورپ کے بعد فری کشمیر اور فری خالصتان مہم امریکہ پہنچ گئی۔ واشنگٹن کی سڑکوں پر بینرز والی گاڑیوں نے ہندوستانی حکام کی نیندیں حرام کر دیں۔ فری کشمیر مہم کی حمایت میں بولنے اور عالمی برادری کی توجہ دلانے کیلئے لارڈ نذیر کی آواز دبانے کی بھی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔واشنگٹن میں چلنے والی ٹیکسیوں پر فری کشمیر اور فری خالصتان کے بینرز آویزاں کر دیئے گئے۔ فری کشمیر کے نعروں سے سجی گاڑیاں امریکی شہریوں کی توجہ کا مرکزبن گئیں۔ واشنگٹن میں ہندوستانی سفارتخانے کے باہر پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے مظاہرہ بھی کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کشمیرمیں ہندوستانی ظلم وستم کیخلاف نعرے بازی کی۔ہندوستانی حکومت اور "را" لندن میں فری کشمیر اور فری خالصتان مہم سے بوکھلائے ہوئے ہیں۔ہندوستانی ہائی کمیشن کے باہر احتجاج دبانے کے لئے مودی سرکار کے حمایت یافتہ چیلوں نے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے۔
یہ بھی پڑھیں:افغان حکومت کا اثر و رسوخ کم ہوگیا، امریکی حکام

شیئر: