Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل اور نئی دہلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے

کابل/ نئی دہلی.. پاکستان کے مختلف شہروں کے علاوہ نئی دہلی، سرینگر ، کابل اور افغانستان کے دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔لوگ گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ پاکستانی محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2 تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت6.1 بتائی ہے۔ اس کا مرکز ہندوکش کے علاقے میں 191.2 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ افغان دارالحکومت کابل اور نئی دہلی میں بھی زلزلہ آیا تاہم کسی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ۔ کابل اور نئی دہلی میں لوگ گھروں اور دکانوں سے نکل کر کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں سپر بلیو بلڈ مون ہو گا ۔ماہرین کے مطابق جب بھی سپر مون ہوتا ہے تو زمین پر چاند کی کشش بے پناہ بڑھ جاتی ہے جس کے سبب اس قسم کے واقعات پیش آنے کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔

شیئر: